پاکستان نے ایشیا کپ کا پہلا معرکہ سر کر لیا، ہانگ کانگ کو شکست

Published on September 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 508)      No Comments

دبئی: (یواین پی) ہانگ کانگ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سینتیس اعشاریہ ایک اوورز میں 116 رنز بنائے جسے پاکستانی ٹیم نے صرف دو کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے اپنے مدمقابل ہانگ کانگ کو باآسانی شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔ہانگ کانگ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اس کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا کیونکہ ان کا کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی باؤلرز کی گیندوں کا سامنا نہیں کر سکا۔ہانگ کانگ کی جانب سے نزاکت خان 13، کپتان انشومان راتھ 19، بابر حیات 7، کرسٹوفر کارٹر 2، کے ڈی شاہ 26، احسان خان صفر، اعزاز خان 17، میک سکاٹ صفر، احسن نواز 9 جبکہ تنویر افضل بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 3، حسن علی اور شاداب خان نے دو، دو جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے 117 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے فخر زمان اور امام الحق میدان میں اترے۔ پاکستان کو پہلا نقصان فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 24 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جنہوں نے ون ڈے میں تیز تیز دو ہزار رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes