لاہور میں گھریلو جھگڑے پر شہری نے بیوی کو قتل کر دیا

Published on September 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

لاہور (یواین پی) لاہور میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔ افسوس ناک واقعہ لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق آسیہ کی شادی لیاقت آباد کے ساجد سے ہوئی تھی، پانچ بچوں کی ماں آسیہ کے اپنے شوہر سے آئے روز کے جھگڑے معمول بن چکے تھے جس کی وجہ سے گھر میں تنائو کی کیفیت تھی۔ دونوں میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ساجد نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر زہر دے کر مار ڈالا۔ پولیس نے جاں بحق خاتون کے شوہر ساجد کو شک کی بنا پر حراست میں لے لیا ہے اور آسیہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题