فاروق آباد میں آج یوم مزدور عام دنوں کی طرح ہی منایا گیا

Published on May 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی)دنیا بھر کی طرح فاروق آباد میں بھی آج یوم مزدور عام دنوں کی طرح ہی منایا گیا مزدور اپنے اور بچوں کے پیٹ کی آگ بجھانے کی خاطر آج بھی محنت مشقت کرنے پر مجبور ہیں ہر سال کی طرح موجود دور میں بھی مزدور کو نا صرف بیروزگاری غربت اور منہ زور مہنگائی کا سامنا ہے جو انتہائی کم اجرتوں پر مہنگائی سے لڑتے لڑتے روز جیتے اور مرتے ہیں مزدور ملک اور قوم کا سرمایہ ہیں جو اس دور میں بے روزگار ہو چکے ہیں آج یوم مئی محنت کشوں کا دن ہے مگر آج کے دن بھی مزدور اپنی روزی روٹی کیلئے پریشان ہے جہاں پاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہوں وہی مزدور اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کی فکر میں ہوم مزدور کو بھی عام دنوں کی طرح گزار دیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes