پی آئی اے اور نجی ایئرلائن کا حج آپریشن مکمل،68ہزار سے زائد حجاج کی واپسی

Published on September 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 660)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) کراچی : پی آئی اے اور نجی ایئرلائن نے بعد از حج آپریشن مکمل کرلیا، دو سو اکتالیس حج پروازوں کے ذریعے اڑسٹھ ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچایا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے اور ایک نجی ایئر لائن نے حج کے بعد حجاج کرام کو وطن واپس لانے کا مرحلہ خیریت سے مکمل کرلیا، مجموعی طور پر68ہزار حاجیوں کی واپسی ہوئی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے حج آپریشن کے دوران95فیصد پروازیں اپنے وقت مقررہ پر جدہ اور مدینہ سے روانہ ہوئی، پی آئی اے نے حج آپریشن کے دوران اضافی سامان کی مد میں خطیر رقم کا ریوینیو بھی حاصل کیا، جدہ اور مدینہ سے اضافی سامان کی مد میں چودہ لاکھ ریال ریوینیو حاصل کیا۔پی آئی اے کے علاوہ نجی ایئرلائن نے بھی اپنا بعد از حج آپریشن مکمل کرلیا ہے، ترجمان نجی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ایئر بلو نے149پروازوں کے ذریعے28ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچایا، نجی ایئرلائن (شاہین ایئر) نے بھی چار ہزار آٹھ سو سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme