بھارتی فوج کا وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Published on September 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

مظفر آباد (یواین پی) بھارتی فوج کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر پاکستانی گاﺅں تروڑی میں سفر کرر رہے تھے کہ اسی دوران ان کا ہیلی کاپٹر ایل او سی پر طے شدہ حد سے تھوڑا آگے چلا گیا جس پر بھارتی پوسٹ سے ہیلی کاپٹر پر فائر کیا گیا ۔ خوش قسمتی سے بھارتی حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کو حویلی میں بحفاظت اتار لیا گیا۔راجہ فاروق حیدر اپنے دوست چوہدری عبدالعزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے گئے تھے۔واضح رہے کہ ایل او سی کے نزدیک پرواز کی اطلاع دونوں افواج پیشگی دیتی ہیں اور راجہ فاروق حیدر کے سفید رنگ کے ہیلی کاپٹر کی آمد کی اطلاع بھی پیشگی دی گئی تھی تاہم بھارتی فوج نے اسے پاکستان کا فوجی ہیلی کاپٹر قراردے کر اس پر حملہ کیا جو ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme