فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے یورپی ہائی کمیشن کا 40 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان

Published on October 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

نیویارک(یواین پی)یورپی ہائی کمیشن نے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا کے لیے 40 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے اونروا کے لیے اضافی امداد کا اعلان نیویارک میں فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کے اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔اونروا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا کہ یورپی یونین کی جانب سے دی جانے والی امداد فلسطینی پناہ گزینوں کے بچوں کی تعلیم، ان کی صحت اوردیگر بنیادی اہمیت کے حامل منصوبوں پر صرف کی جائے گی۔ریلیف ایجنسی اونروا کا کہناتھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے اسکولوں میں زیرتعلیم بچوں کی تعداد5 لاکھ سے زاید ہے اور ان کے لیے تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کےلیے بجٹ کی فراہمی ناگزیر ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے دی جانے والی امداد میں سے ساڑھے3 ملین پناہ گزینوں کی طبی امداد اور اڑھائی لاکھ پناہ گزینوں کی غربت دور کرنے کے لیے مدد کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme