کابل آپریشن، قومی ائیر لائن زیادہ مسافروں کے انخلا والی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئی، ذرائع

Published on August 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) ​عالمی رہنماؤں اور اداروں کی مشکل وقت میں افغانستان سے مسافروں کے انخلا پر پی آئی اے کو خراجِ تحسین ، کابل آپریشن کے بعد پی آئی اے کا شمار عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے ذریعے ڈیڑھ ہزار کے قریب ملکی و غیر ملکی مسافروں کو افغانستان سے پاکستان پہنچایا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے کابل کے لئے خصوصی فلائٹ آپریشن کے دوران 7 خصوصی پروازیں چلائی گئیں، جن کے ذریعے 1ہزار 460 ملکی و غیر ملکی مسافروں کو اسلام آباد پہنچایا گیا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے حکومت پاکستان کی ہدایت پر کابل سے انخلا کے لئے سب سے بڑا آپریشن کیا، جس میں بوئنگ 777 طیارے اور ایئربس 320 کا استعمال کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا اور عالمی اداروں نے مشکل وقت میں کابل سے مسافروں کے انخلا پر پی آئی اے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے واحد نجی فضائی کمپنی نے جس نے کابل کے لیے خصوصی پروازیں چلائیں، جس کی بنیاد پر پی آئی اے کا شمار زیادہ مسافروں کے انخلا والی فہرست میں تیسرے نمبر پر کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کوبرطانوی ہم منصب بورس جانسن نے ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں کےدرمیان افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے پاکستان کیلئےپرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پرزور دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme