مودی بھاشن نہیں حساب دیں، راہول گاندھی

Published on October 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) راہول گاندھی نے مودی سرکار پر ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کردی، انیل امبانی کی جیب میں تیس ہزار کروڑ کیوں ڈالے، مہاراشٹرا میں خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھاشن نہیں حساب چاہیے، عوام کو جواب دینا ہو گا۔مہاراشٹرا میں جلسے سے خطاب کے دوران راہول گاندھی نے مودی پر سوالوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ دیش کے تیس ہزار کروڑ روپے آپ کے دوست انیل امبانی کی جیب میں کیسے گئے؟ جواب دینا ہو گا۔کانگریس کے صدر نے مودی کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی چوکیداری کی بات کرنے والے مودی جی آج دیش کی آنکھ میں آنکھ نہیں ملا پاتے۔ کانگریس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گاندھی جی نے جن اصولوں کے لیے جان دے دی، آج مودی ان اصولوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes