سنگاکارا نے جاوید میانداد اور برائن لارا کا ریکارڈ بھی برابر کردیا

Published on February 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 810)      No Comments

\"7\"
چٹا گانگ ۔۔۔ مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں زیادہ چھکے لگانے والے سری لنکن بلے باز بن گئے۔ سنگاکارا نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 8 چھکے لگا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اننگز میں زیادہ چھکوں کا سنتھ جے سوریا کا 12 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جے سوریا نے 2002ء میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 6 چھکے لگائے تھے۔ سنگاکارا نے تین مرتبہ 250 سے زائد رنز بنانے کا پاکستان کے جاوید میانداد اور ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ ٹیسٹ کی تاریخ میں زیادہ بار 250 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز لیجنڈ آسٹریلوی بلے باز ڈان بریڈمین اور بھارت کے وریندرسہواگ کو حاصل ہے۔ سنگاکارا نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ڈٹ کر بنگال ٹائیگرز کے باؤلرز کا مقابلہ کیا، انہوں نے غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار ٹرپل سنچری سکور مکمل کی، ان کی اننگز میں 8 فلک شگاف چھکے بھی شامل تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes