بھتہ نہ دینے پرمیمن ٹرانسپورٹ کی مال سے بری ہوئی ہینو گاڑی ہائی جیک

Published on October 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ایس ایچ او مکلی کی کھلے عام داداگیری، بھتہ نہ دینے پرمیمن ٹرانسپورٹ کی مال سے بری ہوئی ہینو گاڑی کو اغوا کرکے ڈرائیور اور کلینر کو یرغمال بنادیا ،صبح سات بجے گاڑی گم ہونے کے بعد بیوپاری خالد میمن ٹھٹھہ اور مکلی تھانے کے چکر کاٹنے لگا جسکو مکلی تھانے کے عملے نے گاڑی سے مکمل لاتعلقی بتاکر روانہ کردیا، ایس ایچ او مکلی نے بھتہ نے دینے پر گاڑی کے ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا دیا،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر سے میمن برادی سے تعلق رکھنے والے بیوپاری خالد میمن کی میمن ٹرانسپورٹ کی گاڑی کراچی سے مال بھرکر ٹھٹھہ آرہی تھی جس کو صبح سات بجے بائے پاس مکلی پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھتہ مانگا گیا جس کے انکار پر پولیس اہلکاروں نے ایس ایچ او مکلی کو اطلاع دی اور ایس او مکلی کے احکامات پر گاڑی کو پولیس لائین مکلی پر لے جاکر ڈرائیور کو گاڑی میں چھالیہ اور کتھہ لانے کا بیان دینے کا کہا گیا جس کا ڈرائیور کی جانب سے انکار کرنے پر ایک سادہ ڈریس میں ملوث اہلکار اور چار باوردی سپاہیوں نے اسے سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور صبح گیارہ بجے گاڑی کو مکلی تھانے پر لاکر ٹرانسپورٹ کے مالک خالد میمن کو کہا گیا کے ہمیں گاڑی میں چھالیہ ہونے کا شق ہے اور گاڑی کو خالی کرانے کے احکامات دیے گئے جسکے بعد گاڑی خالی کرانے کے بعد گاڑی کو چھوڑا گیا، اس سلسلے میں گاڑی کے ڈرائیور نے صحافیوں کو بتایا کے ایس ایچ او مکلی نے مجھ پر سخت تشدد کراکر گاڑی میں گھٹکے کا راہ مٹیریل ہونے کا بیان لینا چاہا جسکے انکار پر مجھے جانوروں کی طرح لاتوں،جوتوں اور لاٹھیوں سے مارا گیا، ٹرانسپورٹ کے مالک نے وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکے مذکورہ ایس ایچ اوٹھٹھہ کے بیوپاریوں کو جان بھوج کرپریشان کررہا ہے ،اور بھتہ لینے کے لیے مختلف طریقوں سے پریشان کررہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes