دہشتگردی سمیت دیگر خطرات سے باخبر ہیں جنرل راحیل شریف

Published on December 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

pic pof taxila3
ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی سمیت دیگر خطرات سے باخبر ہیں۔خطہ میں پائیدارامن کے لئے فلسطین اور کشمیر کا حل ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپو سنٹر کراچی میں جاری دفاعی مصنوعات کی نمائش آئیڈ یاز 2014 کے آخری دن اپنے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،آرمی چیف نے پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ کینٹ کے اسٹال کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود ہلال نے انکا استقبال کیا جبکہ انھیں پی او ایف کی مصنوعات بالخصوص تیار کردہ نئی رائفل عزب اور پی او ایف آئی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،آرمی چیف نے پی او ایف کی مصنوعات کے اعلیٰ بین الاقوامی معیار کو سراہا اور ان مصنوعات کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔نمائش کے آخری روز اپنے دورہ کے موقع پرانھوں نے دفاعی سازوسامان کے اسٹالوں کا دورہ کیا،جبکہ ایکسپو سنٹر میں غیر ملکی نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان انکے ہمراہ تھے،کراچی میں جاری دفاعی مصنوعات کی نمائش آئیڈیا ز 2014 میں256 دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی فرموں و اداروں نے حصہ لیا،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نویدکا کہنا تھا کہ ٹھوس اقدامات کے باعث دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ختم کیا گیا ،انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی طویل مدتی چیلنج ہے ،جسے ختم کرنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes