فلم ’’سب مایا ہے ‘‘ کی کاسٹ زیر غور،ملکی اور غیر ملکی فنکار سائن کرینگے ڈائریکٹرساجد علی

Published on October 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

ہم ہارٹ ایشو کوپردہ سکرین پہ پیش کر کے شائقین فلم کو ایک اچھی اور معیاری فلم دکھائیں گے
لاہور(یواین پی)اردو فلم ’’سب مایا ہے ‘‘ معاشرے میں پھیلی کرپشن،منی لانڈرنگ اورجرائم جیسے سنگین موضوعات کو مدنظر رکھ کر بنائیں گے یہ فلم المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے بینر تلے بنے گی جبکہ اس کی کاسٹ ابھی زیر غور ہے ملکی فنکاروں سمیت انڈین فنکار بھی سائن کئے جائیں ان خیالات کا اظہار معروف ڈائریکٹر ساجد علی ساجد نے یواین پی سے کیاانہوں نے مزید بتایا کہ گھسے پٹے موضوعات کی بجائے ہم ہارٹ ایشو کوپردہ سکرین پہ پیش کر کے شائقین فلم کو ایک اچھی اور معیاری فلم دکھائیں گے ’’سب مایا ہے‘‘ کا میوزک سہیل رانا ترتیب دے رہے ہیں اس میوزک کی مدھر دھنیں دلوں کو چھونے کے ساتھ ساتھ مدتوں یاد رہیں گی سہیل رانا اور نعیم راول فلم کے پروڈیوسر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes