سعودیہ وزارت تعلیم سے حسن کار کردگی ایوارڈ پاکستانی نو جوان کے نام

Published on May 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) سعودیہ وزارت تعلیم سے حسن کار کردگی ایوارڈ پاکستانی نو جوان کے نام۔ پاکستان کا نام سعودی عرب میں روشن کرنے والاایک عظیم شخص سید تقی عباس جو ہارون آباد کے گاو¿ں چک نمبر61 فور آر کارہنے والا ہے پچھلے 6 سال سے سعودی عرب کی ایک مکہ ٹرانسپورٹ کمپنی میں بطور مکینک خدمات سرانجام دے رہا ہے اسکی کمپنی کا کام سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لڑکے ،لڑکیوں اور اساتذہ کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنا ہے اور سید تقی عباس کی گزشتہ 6 سالوں کی کارکردگی بطور مکینک اور بطور رسکیورٹی بہترین رہی جس کی وجہ سے اس محنتی اصول پسند پاکستانی کو مدیر وزیرتعلیم منصور بن عبداللہ آل شریم نے حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازہ ، سید تقی عباس وہ واحد پاکستانی ہے جسے وزارت تعلیم کی طرف سے کوئی ایوارڈ ملا ہو،خوشی کی بات کہ یہ حسن کارکردگی ایوارڈ حاصل کرنے والا سید تقی عباس ولد سید دلاور حسین شاہ ہمارے حلقہ کے ہارون آباد کے گاﺅں61 فور آر کاہے، ایسے لوگ ہمارے ملک کی شان و آن ہیں انہیں یہ ایوارڈ حسن کارکردگی سعودی عرب کے شہر محائل عسیر میں ایک بہت بڑی حسن کارکردگی تقریب میں ملا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes