سندھ میں صحت پر بڑا بجٹ ۔ بڑے دعوے مگر حیدر آباد کا سول ہسپتال ڈاکٹرز سے محروم 

Published on October 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 717)      No Comments

حیدر آباد (علی رضا رانا) سول ہسپتال حیدر آباد جو کہ ڈسٹرکٹ اورشہر کا سب سے بڑا ہسپتال ہے اس میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد علاج کی غرض سے آتے ہیں اور ایمرجنسی میں روز سیکڑوں مختلف قسم کے کسی بھی آتے ہیں۔ مگر اس وقت سول ہسپتال میں بڑا مسئلہ ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کا ہے۔ سول ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے کی 680آسامیاں عرصہ دراز سے خالی ہیں۔ حیدرآباد کی گریڈ 1سے20تک کل 2533پوسٹیں منظور شدہ ہیں اس وقت 1853ڈاکٹرز اور عملہ ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔ 680آسامیاں حکومتِ سندھ کی جانب سے تعیناتی کی منتظر ہیں۔ جس میں گریڈ 1سے لے کر 15کی 440آسامیاں بھی خالی ہیں۔ اگر سول ہسپتال حیدر آباد کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیں تو اس میں 806بیڈ پر مشتمل بڑی عالیشان بلڈنگ ہے۔بڑی ریسرچ لیب بھی واقع ہے ۔ہسپتال میں 43کے قریب شعبہ موجود ہیں اور روز ایمرجنسی میں 8000سے زائد افراد حیدر آباد سمیت مختلف ضلعوں سے تشریف لاتے ہیں۔ اس طرح زیادہ مریض ہاؤس جاب ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔ حکومتِ سندھ کو چاہیے کہ ڈسٹرکٹ کہ اس بڑے ضلع کے مریض بیماری کی حالت میں تشریف لاتے ہیں ۔ حکومت سندھ پہلے اسٹاف کو مکمل کرے اور مریضوں کی صحت کے حوالے سے بہترین اقدامات کئے جائیں۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes