جے یو آئی (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Published on November 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

نوشہرہ(یواین پی) جمعیت علما اسلام (س ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ اکوڑہ خٹک کے خوشحال ڈگری کالج میں اداکردی گئی،نماز جنازہ میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، گورنر شاہ فرمان، ن لیگ کے راجہ ظفر الحق، اقبال ظفر جھگڑا، جماعت اسلامی کے سربراہ سینٹرسراج الحق،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق مولانا سمیع الحق کی نمازے جنازہ ان کے بیٹے مولانا حامد الحق نے پڑھائی،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، جے یو آئی(س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی،مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، گورنر شاہ فرمان، ن لیگ کے راجہ ظفر الحق، اقبال ظفر جھگڑا، جماعت اسلامی کے سربراہ سینٹرسراج الحق،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنمابھی شریک ہوئے۔ شیخ الحدیث کو مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ان کے والد شیخ الحدیث مولانا عبدالحق کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes