دہشتگردی کا خاتمہ ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے۔پاکستان جرنلسٹس فورم جدہ

Published on November 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

سانحہ میں شہید ہونے والے مولانا سمیع الحق کی دینی اور سیاسی خدمات خراج عقیدت پیش کرتے ہیں عہدیداران
جدہ (یواین پی )پاکستان جرنلسٹس فورم (سعودی عرب) نے مولانا سمیع الحق پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بہت بڑا سانحہ قرار دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیاست میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں سانحہ میں شہید ہونے والے مولانا سمیع الحق کی دینی اور سیاسی خدمات کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان صدر شاہد نعیم. جنرل سیکرٹری جمیل راٹھور نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی اور سیاسی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے۔ دیگر ممبران میں خالد نواز چیمہ، محمد امانت، محمد عامل عثمانی،اسد اکرم،سید مسرت خلیل، زکیر احمد بھٹی، نورالحسن گجر مصطفیٰ خان جاوید راہو نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ انکی شہادت سے ملک ایک بڑے مذہبی اور سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے انہیں ایک محب وطن سیاسی رہنما کے حیثیت میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy