میں جیو چھوڑ رہا ہوں طلعت حسین نے جیو نیوز کو بڑا جھٹکا دیدیا

Published on November 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)معروف تجزیہ کار ،اینکر پرسن اور سینئر صحافی طلعت حسین نے نجی ٹی وی چینل کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ’’جیو نیوز‘‘ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے اور یہ بھی بتا دیا ہے کہ کس ماہ سے وہ ملک کے بڑے میڈیا ادارے سے الگ ہو جائیں گے ،دوسری طرف نجی ٹی وی ’’جیو نیوز‘‘ نے طلعت حسین کے پروگرام سے منسلک تمام افراد کو فارغ کرنے کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے پروگرام’’ نیا پاکستان ‘‘ کے میزبان طلعت حسین کا کہنا تھا کہ میں جیو چھوڑ رہا ہوں ،رواں ماہ نومبر میرے پروگرام کا آخری مہینہ ہو گا ،میں ان تمام افراد کا شکریہ کرتا ہوں جنہوں نے چار سال میرا پروگرام ’’نیا پاکستان ‘‘ دیکھا ،جلد دوبارہ دیکھیں گے۔واضح رہے کہ معروف صحافی طلعت حسین نے چند سال قبل ہی نجی ٹی وی ’’جیو نیوز ‘‘ کو جوائن کرتے ہوئے ’’نیا پاکستان ‘‘ کے نام سے اپنا پروگرام شروع کیا تھا جسے سنجیدہ اور غیر جانبدار حلقوں میں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا ۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ طلعت حسین نجی ٹی وی میں بھاری معاوضے پر ملازمت کر رہے تھے تاہم میڈیا انڈسٹری میں پیدا ہونے والے حالیہ بحران کی وجہ سے گذشتہ چند دنوں سے نجی ٹی وی مالکان اور طلعت حسین کے درمیان خطیر تنخواہ کے معاملے پر اختلافات پیدا ہو گئے تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی انتظامیہ نے طلعت حسین کو پیش کش کی تھی کہ اگر انہیں تنخواہ میں 50 فیصد کٹوتی منظور ہے تو وہ اپنا پروگرام جاری رکھ سکتے ہیں تاہم طلعت حسین نے نجی ٹی وی انتظامیہ کی اس پیش کش کو ٹھکراتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک ماہ کے نوٹس پر ادارہ چھوڑ دیں گے جس پر رواں ماہ کے آغاز میں ہی ٹی وی انتظامیہ نے طلعت حسین اور پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ کی ٹیم کو فارغ کرنے کے نوٹس دے دئیےتھے جس کے بعد نومبر کے آخری ہفتے میں ’’نیا پاکستان‘‘ پروگرام بھی بند کر دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme