ریسکیو محافظوں پر مشتمل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے درمیان انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ

Published on November 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

جہانیاں (یواین پی )ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم کی زیر نگرانی ریسکیو محافظوں پر مشتمل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے درمیان انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات کروائے گئے۔جس میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متاثر ہونے والے افراد کی مدد، پانی میں پھنسے ہوئے افراد کا انخلاء، عمارت منہدم ہونے کی صورت میں متاثرین کی تلاش اور آگ لگنے کی صورت میں بکٹ برگیڈ جیسی مہارتوں کا عملہ مظاہرہ کیا گیا۔ تحصیل خانیوال ، میانچنوں ، جہانیاں اور کبیروالہ کے یسکیو محافظوں نے مقابلے میں شرکت کی۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خانیوال کی ٹیم نے پہلی، میانچنوں دوسری جبکہ جہانیاں اور کبیروالہ نے بل ترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز انجم کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی یہ کاوش ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کے خواب محفوظ معاشرے کے قیام کی عملی تعبیر ہے کہ معاشرے کا ہر فرد ایمرجنسی کی تربیت حاصل کرے تا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر لوگوں کی مدد کر سکے کیونکہ یہ سب کمیونٹی کے افرا د کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔ریسکیو 1122 کی جانب سے یونین کونسل کی سطح پر بھی ٹیمیز بنائی گئی ہے جو کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes