پولیس بھرتی کے دوران دوڑ کا ٹیسٹ دیتے ہوئے نوجوان امید وار ہارٹ اٹیک سے جانبحق

Published on November 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی) پولیس بھرتی کے دوران دوڑ کا ٹیسٹ دیتے ہوئے نوجوان امید وار ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا ترجمان پولیس کے مطابق طیب سعید شہید پولیس لائنز میں بھر تی کے حوالہ سے آج دوڑکا مرحلہ تھا اس دوران دوڑتے ہوئے امید وار بشیر احمد ولد محمد سرور سکنہ 27/4ایل جب ٹریک ایل بی ڈی سی نہر پر دوڑ رہا تھا جودوڑ شروع ہونے پر کچھ فاصلہ طے کرکے طبیعت خراب ہونے پر گر گیا امیدواروں کے ہمراہ موجود ریسکیو1122یمبولینس نے فوری طور بے ہوش ہونے والے امیدوار کو طبی امداد دیتے ہوئے امید وار کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں دم توڑ گیاابتدئی رپوٹ کے مطابق نوجوان کی موت ہارٹ اٹیک ہونے سے ہوئی ہے تاہم پورسٹ مارٹم کے بعدوجہ مو ت کی تصدیق کی جائے گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے دوڑکے دوران ایک امیدوار کی اچانک موت پر گہرے غم اور دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔مقامی پولیس امید وارکی اچانک موت پر ہر پہلو سے جائز ہ لے رہی ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes