نقیب اللہ محسود قتل کیس،سپریم کورٹ کا راﺅ انوار کا نام فوری ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

Published on January 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محسود قتل ازخود نوٹس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو طلب کر لیا اور وزارت داخلہ کو ان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ازخود نوٹس کی سماعت کی ۔دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پتا لگا ہے کہ راﺅ انوار تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہو رہے،ہم سابق ایس ایس پی ملیر کونوٹس جاری کرکے طلب کر رہے ہیں،عدالت نے راﺅ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو حکم دیا ہے کہ وزارت داخلہ سے اس پر فوری عمل درآمد کرائیں، چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمے کی سماعت 27 جنوری کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہو گی ،آئی جی سندھ بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes