کارگل ایڈونچر کے ماسٹرمائنڈپرویز مشرف نے کشمیرکازکوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔سجاد چھینہ

Published on February 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 531)      No Comments

\"Sajjad
لاہور(یواین پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن )پنجاب کے رہنما سجاد حسین چھینہ نے کہا ہے کہ کارگل ایڈونچر کے ماسٹرمائنڈ نے کشمیرکازکو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے 12اکتوبر99ء کو جمہوریت کے ساتھ ساتھ پاک بھارت پیس ڈائیلاگ پرشب خون مارا ورنہ آج مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت مختلف ہوتی ۔ پرویزمشرف قانون کی مضبوط گرفت میں ہیں ،چاہیں بھی توملک سے بھاگ نہیں سکتے۔پرویزمشرف نے کئی بارآئین توڑااور ملک وقوم کوبحرانوں کاتحفہ دیا ،آزادعدلیہ نے انصاف کیلئے طلب کیا توموصوف بہانوں پراترآئے ہیں۔اس وقت پرویزمشرف کوڈاکٹرنہیں بلکہ کسی اچھے ایڈوائزرکی ضرورت ہے جوانہیں بیماری کابہانہ بنانے اورمیڈیکل رپورٹ کے پیچھے چھپنے کی بجائے درست مشورے دے۔ اب پرویزمشرف کی مرضی کے مطابق سب کچھ نہیں ہوگا،خودکوعدلیہ کے سپردکردیں۔اپنے ایک بیان میں سجاد حسین چھینہ نے مزید کہا کہ بہترہوگاپرویزمشرف عدلیہ کے ساتھ آنکھ مچولی نہ کھیلیں ورنہ انہیں مزیدخفت اٹھاناپڑے گی۔ملک میں دہشت گردی کی شروعات بھی پرویزی آمریت کے سیاہ دور میں ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے آمرمطلق کی حیثیت سے ہرقومی معاملے کوسلجھانے کی بجائے مزید بگاڑدیا جس کے نتیجہ میں متعدد بحرانوں نے سراٹھایا۔ اگرپرویزمشرف خودکو مسلسل اٹھارہ گھنٹوں کی پروازکیلئے فٹ سمجھتے ہیں وہ توپندرہ بیس منٹ کی مسافت پرعدالت کیوں نہیں جاسکتے ۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے ان کی بیرون ملک جانے کی درخواست مستردکردی ہے،پاکستان میں قابل ڈاکٹرزاورجدیدہسپتال موجود ہیں اگرپرویزمشرف کو علاج کی ضرورت پڑی توانہیں ملک میں دستیاب ہر سہولت مہیا کی جائے گی ۔پرویزمشرف نے اپنے ہاتھوں سے جوبویاتھاوہ انہیں ہرصورت کاٹناپڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے اپنے دورآمریت میں پاکستان کی منتخب آئینی قیادت کے ساتھ دوران قید جس قسم کاانسانیت سوز سلوک کیا تھا انہیں قطعی طورپرایسے رویوں کا سامنا نہیں کرناپڑالہٰذا ء ان کیخلاف عدالتی کاروائی کوسیاسی انتقام کانام نہیں دیا جاسکتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes