عید میلا د النبی ﷺپر وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی پیغام

Published on November 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ رحمتہ العالمین ﷺ کے امتی ہیں،حضور ﷺ کا امتی ہونے کے ناطے ضروری ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ڈھالنے کی کوشش کریں،عیدمیلادالنبیﷺ کے پرمسرت موقع پرتمام پاکستانیوں کومبارک بادپیش کرتاہوں۔دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم رحمتہ العالمینﷺ کے امتی ہیں، میں عیدمیلادالنبیﷺ کے پرمسرت موقع پرتمام پاکستانیوں کومبارک بادپیش کرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کی جامع الصفات شخصیت ہر انسان کیلئے قابل تقلید ہے ، آپ ﷺ نے ایسی نسل تیار کی جس نے دنیا میں اسلامی قوانین کی دھاک بٹھادی اور جب تک یہ نظام بلادست رہا ، اقوام عالم کو مذہبی بالا دستی میسر رہی ۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کا امتی ہونے کے ناطے ضروری ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ڈھالنے کی کوشش کریں ، ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ تمام مفادات سے بالاتر ہوکر اسوہ حسنہ کی پیروی کریں گے اور ایسے عمل سے اجتناب کرناچاہئے جس سے اسلام کا امیج متاثر ہو ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes