فیصل آباد، شہریوں میں روڈ سیفٹی وٹریفک رولز اور حادثات سے بچاﺅبارے آگاہی پمفلٹس تقسیم

Published on June 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم نے فیصل آباد کی مختلف ہائی ویزاور بس سٹینڈز پر روڈ سیفٹی شو زکا انعقاد کیا ۔ اس دوران انہوں نے شہریوں کو روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز اور حادثات سے بچاﺅکے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں ، اپنی لین میں گاڑی چلائیں، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں، تیز رفتاری مت کریں ، سیٹ بیلٹ اور ہیلٹ کا استعمال لازمی کریں ، اوور لوڈنگ مت کریں ،مقابلہ بازی مت کریں ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال مت کریں ۔ انہوں نے مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ ٹرکس کے پیچھے لائٹس درست حالت میں رکھیں اور چمکدار پٹیوں کا استعمال لازمی کریں ، انتہائی بائیں لین میں ٹرک چلائیں ، ڈبل انڈیکیٹر کا استعمال کریں، غیر ضروری اووٹیک مت کریں ،اچانک بریک مت لگائیں، اپنی اور دوسروں کی زندگی کو بچانے کیلئے ٹریفک قوانیں پر عمل کریں ۔ شہریوں کو بتایا گیا کہ کسی بھی ایمرجنسی یا حادثے کی صورت پٹرولنگ پولیس ہیلپ لائن1124پر کال کریں ۔ شہریوں اور ڈرائیورز میں روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز کے متعلق معلوماتی و آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے اور سست رفتار گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز بھی چسپاں کئے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes