انسداد پولیو کے قطرے پلانے کیلئے تمام متعلقہ افسران کو مل کر کام کریں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عثمان طاہر 

Published on November 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 672)      No Comments

حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عثمان طاہر نے کہا ہے کہ 336695پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو 10دسمبر سے 13دسمبر 2018تک سہ روزہ مہم کے دوران انسداد پولیو کے قطرے پلانے کیلئے تمام متعلقہ افسران کو مل کر کام کرنا ہے تاکہ ایک بھی بچہ انسداد پولیو مہم کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیو ایری ڈیکیشن کمیٹی سے شہباز ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے جس کے 100فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام متعلقہ افسران و عملے کو اپنا بھرپور کردارادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں مصروف عمل ٹیموں کو درپیش مسائل کو قبل از وقت حل کیا جائیگا انہوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس اور رینجرز کو کہا کہ وہ ہمیشہ کی طرح انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی حفاظت کیلئے موثر سیکیورٹی انتظامات کریں تاکہ کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر مسعود جعفری نے بتایا کہ 10دسمبر سے شروع ہونیوالی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 117مقررہ ٹیمیں ،992موبائل ٹیمیں جبکہ 23ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 890لیڈی ہیلتھ ورکرز اور 11تعلقہ سپر وائیزرز جبکہ انسداد پولیو مہم کی نگرانی کیلئے 77یو سی ایم اوز اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو علی محمد ببر سمیت محکمہ تعلیم ، صحت اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog