نسلی تعصب کوڈ پی ایس ایل 4 میں نافذ کرنے کی منظوری

Published on February 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

لاہور: (یواین پی) گورننگ بورڈ نے نسلی تعصب کوڈ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کہتے ہیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں فرسٹ کلاس ٹیموں کی تعداد کم کریں گے تاہم کوئی کرکٹر بے روزگار نہیں ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاری، نسلی امتیاز کوڈ کو پی ایس ایل فور میں نافذ کرنے کی منظوری، پی سی بی کے مالی معاملات کو شفاف بنانے کے لئے، سہ ماہی فنانشنل رپورٹ جاری کرنے کا ٖفیصلہ جبکہ معیاری کرکٹ کیلئے نئے ڈومیسٹک ڈھانچے میں ٹیموں کی تعداد کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سلیکشن کمیٹی کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ احسان مانی نے ڈومیسٹک کرکٹ کو تگڑا کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیموں کی تعداد کم کریں گے تاہم کسی کھلاڑی کا روزگار نہیں چھینا جائے گا۔ گورننگ بورڈ کے ارکان کو پی ایس ایل فور کے انتظامات اور تمام ٹیموں کی مالی اور انتظامی مشکلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog