دنیا کے تاریخی قبرستان میں محکمہ اوقاف ٹھٹھہ کی تاریخی کرپشن 

Published on November 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 925)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ) دنیا کے تاریخی قبرستان میں محکمہ اوقاف ٹھٹھہ کی تاریخی کرپشن ،مکلی کے قبرستان کے مین گیٹ پر ہر موٹر سائیکل والے سے فی سواری اور موٹر سائیکل کا کرایہ 20 سے 50 روپے تک اور رکشہ ،کار،وین اور دیگر گاڑیوں کا کرایہ اپنی مرضی کے مطابق لینا معمول بن گیا،تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے پچھلے عرصے میں چائنہ کی جانب سے تحفے کے طور ملنے والی شٹل گاڑیوں کے بعد محکمہ اوقاف کے صوبائی وزیر سردار شاہ کے احکامات پر قبرستان کے اندر عام گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی تھی ،جبکے چائنہ کی جانب سے عام عوام کی سہولیات کے لیے دی جانیوالی شٹل گاڑیوں کے اوپر بھی محکمہ اوقاف کی جانب سے فی بندہ 100سے 200 روپے غیر قانونی لیے جاتے تھے ،اور ٹھٹھہ اور مکلی کے مقامی عوام کو مکلی کے قبرستان میں دفنانے پر بھی پابندی لگادی گئی تھی ،جس کے بعد ٹھٹھہ ضلع کی مقامی عوام کے مسلسل احتجاج کے بعد صرف دفنانے کے اوپر سے پابندی ہٹادی گئی تھی، اس سلسلے میں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کے محکمہ اوقاف کی جانب سے موٹر سائیکل و چھوٹی بڑی گاڑیوں سے غیر قانونی طریقے سے لی جانے والی رقم بھی گورنمنٹ کے کسی بھی اکاونٹ میں جمع نہ ہوکے آپس میں مل بھانٹ کر کھالی جاتی ہے، دوسری جانب مقامی عوام کا کہنا ہے کے قبرستان میں مقامی عوام کو دفنانے کی پابندی ختم ہوجانے کے باوجود محکمہ اوقاف کے لٹیرے عوام کو تنگ کرکے بھاری رشوت لیکر دفنانے کی اجازت دے رہی ہے، اس سلسلے میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کے محکمہ اوقاف میں شاہجہان مسجد ٹھٹھہ،دبگیر مسجد اور مکلی میں تاریخی مکامات کی از سرنو تعمیر کے لیے آنے والے کروڑوں کے فنڈز کاغذوں میں مکمل دکھاکر آپس میں مل بھانٹ کر کھالیے ہیں جس کی مثال ٹھٹھہ شہر میں قائیم قدیمی شاہجہان مسجد ہے ،جو اس وقت خنڈرات کی شکل اختیار کر چکی ہے ، اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ، نیب پاکستان ،اور تحقیاتی اداروں سے گذارش کی ہے کے محکمہ اوقاف ٹھٹھہ میں کیے جانے والی کرپشن اور عام عوام کے ساتھ کیے جانے والی کھلے عام بدمعاشی کا نوٹس لیکر قانونی کاروائی کی جائے۔

ٹھٹھہ شہر میں گدھا گاڑی مزدور اتحاد کی جانب سے شیخ فرید چوک سے مین روڈ تک احتجاجی ریلی
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ شہر میں گدھا گاڑی مزدور اتحاد کی جانب سے شیخ فرید چوک سے مین روڈ تک احتجاجی ریلی، جائیز مطالبات کے حل کے لیے سخت نہرے بازی، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں گدھا گاڑی مزدور اتحاد کے رہنماہ رمضان گندرو کی سربراہی میں شیخ فرید چوک سے مین اسٹاپ ٹھٹھہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکو خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کے ٹھٹھہ کے بیوپاریوں سمیت ہمارے ساتھ ظلم کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ، قبضہ ہٹانے کے بہانے سالوں سے شاہی بازار میں ہمارا اسٹاپ ختم کرکے ہمیں بھوک اور بدحالی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے،ہمیں اور بیوپاریوں کو تنگ کرنے کے لیے آئے دن شاہی بازار میں گٹروں کے منہ کھول دیے جاتے ہیں تاکے ہم روزگار نہ کرسکیں، انہوں نے مزید کہا کے ہم پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں اور ہماری یونین نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی سپورٹ کی ہے مگر ہمارے اور ہمارے بچوں کو آج تک کوئی بھی روزگار نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی ہمیں کوئی سرکاری پلاٹ دیا گیا ہے جہاں پر ہم اپنی گاڑیاں کھری کر سکیں، اس موقعے پر انہوں نے ڈی سی ٹھٹھی کی جانب سے تجاوزات کے نام پر ہم سمیت ٹھٹھہ کی بیوپاریوں کو بے روزگار کرنے کے منصوبہ کی مکمل رد کرتے ہیں ،اس موقعے پر انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے ہمیں بے روزگار کرنے کے منصوبے کو فوری طور پر روکا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کا دائرہ پوری سندھ میں پھیلائینگے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes