منشیات کی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں بروئے کار لانا ہونگی ڈی سی او وہاڑی

Published on May 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

6-5-2014
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے کہا ہے کہ منشیات کی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں بروئے کار لانا ہونگی ۔یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلعی انسداد منشیات کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سہیل بزدار، ای ڈی او صحت ڈاکٹر افضل بشیر،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالمجید چشتی ،ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر مبشرالرحمن، ڈی او سپورٹس ملک مرتضی،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی پروفیسر رانا محمد یعقوب،ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر،ڈپٹی ڈائریکٹر انفرمیشن سید ماجد علی شاہ،سماجی تنظیموں کے عہدیدار صادق مرزا، اور شیر خان کھچی شریک تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اس بری عادت سے محفوظ رکھنا ہے جس کے لیے ہمیں آگہی سیمینارز کے انعقاد سمیت منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ اور ان کی بحالی کے کاموں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے علاج کے بعد انہیں برے ماحول سے دور رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے ۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ و ہ منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشن کریں اور منشیات استعمال کرنے والے افراد کے ساتھ ساتھ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد پر ہاتھ ڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل اور محلہ سطح پرکمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو اپنے علاقہ میں منشیات استعمال کرنے والوں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے بارے میں متعلقہ اداروں کو رپورٹ کریں ۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ ہر گاؤں کے نمبر دار کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے گاؤں میں منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ماہ تحصیل کی سطح پر انسداد منشیات کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو گا اسی طرح ہر تْحصیل کے تعلیمی ا داروں سمیت پبلک مقامات پر سیمینار ز کا اہتمام کیا جائیگا سماجی تنظیموں کے عہدیداران منشیات کے مضمرات اور معاشرے پر اس کے اثرات کے حوالہ سے خاکے بھی پیش کریں گے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题