چینی قونصل خانے پر حملہ، ”را“ اور ”افغان ایجنسی“ کا گٹھ جوڑ ثابت

Published on November 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments


کراچی: (یواین پی) کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے۔ کراچی سے تین سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے دہشتگردوں کو گاڑی خرید کر دی اور ریکی میں بھی مدد کی۔تفصیلات کے مطابق چینی قونصل خانے پر حملے کی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حساس اداروں نے سہولت کاری کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے، دہشت گردوں کو مقامی سہولت کاروں نے مدد فراہم کی تھی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی اور افغان خفیہ ایجنسی کی جانب سے حملے کیلئے فنڈنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، سہولت کاروں نے گاڑی کی خریداری میں اہم کردار ادا کیا۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے 2 ماہ قبل چینی قونصل خانے کی ریکی کی، دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کی آخری رجسٹریشن 6 سال پرانی ہے، گاڑی کی فروخت اور خریداری میں ملوث افراد کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes