پاکستان تحریک انصاف نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے نام تجویز کردیا

Published on July 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

گلگت بلتستان (یو این پی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے نام تجویز کر دیا۔پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے لیے راجہ اعظم کو متفقہ طور پر پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے راجہ اعظم کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو گلگت بلتستان کونسل میں فیصلہ کن اکثریت حاصل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog