اللہ تعالیٰ نے ساری کائنات نُورِمحمدیﷺ سے تخلیق فرمائی ہے۔صاحبزادہ شبیر صدیقی 

Published on November 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

فیصل آبا د (یواین پی)عاشق رسولﷺ صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کے فرزند اکبرصاحبزادہ پیر شبیر احمدصدیقی نے محفل میلادمصطفیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کہا:فرمان مصطفی ﷺ ہے کہ ’’اے جابرؓاللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے تیرے نبی ﷺ کے نورکوپیدافرمایا‘‘۔اس کے بعدآپﷺ کے نورمبارک کے چارحصے بنائے،پہلے سے لوح،دوسرے سے قلم،تیسرے سے کرسی السمٰوٰت والارض بنائیں اورپھر فرشتگان زمین وعرس ،پھرنباتات وجمادات بنائے۔یہ ایک طویل حدیث پاک ہے بتانے کامقصد یہ ہے کہ تخلیق کائنات کی اصل نُورِمحمدی ﷺ سے ہے،یعنی اللہ تعالیٰ نے ساری کائنات نُورِمحمدیﷺسے تخلیق فرمائی ہے۔ انوارخداوندی کی بے شمار اقسام ہیں ،ذکرکانور،عبادت کانور،قلب وروح میں اتاراجانیوالانور،جسم کانور،ان کے علاوہ بھی بہت سے انوارہیں۔سیدالملائکہ حضرت سیدنا جبرائیل امین ؑ سمیت تمام ملائکہ نوری مخلوق ہیں لیکن معراج شریف پر جاتے ہوئے سدرۃ المنتہیٰ کے مقام پرآپؑ عرض کرتے ہیں یارسول اللہ ﷺ ،اس مقام سے ذرابھی آگے گیا توجل کرراکھ ہوجاؤں گا،آپ ؑ کانوربھی کوئی عام نورنہیں تھاوہ بھی خاص تھا لیکن نورنورمیں فرق ہوتاہے ،تواس سے پتہ چلتاہے کہ نورخداندی کی بہت سی اقسام ہیں۔جب اللہ تعالیٰ کی شان وعظمت کوکوئی نہیں سمجھ سکتاتوحضورﷺ ،آپﷺ کے صحابہ کرامؓ اورمحبوبان خداکی شان وعظمت کوکوئی کیسے سمجھ سکتاہے؟ اوراس نورخداوندی سے جوجواللہ تعالیٰ نے پیدافرمایا، اس کوبھی کوئی نہیں سمجھ سکتا،چونکہ آپﷺ اللہ تعالیٰ کے نورسے تخلیق ہوئے ،اس لئے آپﷺ کی شان وعظمت کوکوئی نہیں سمجھ سکتا۔انہوں نے مزیدکہاکہ مصطفوی کہکشاں سے پھوٹنے والے ستارے (صحابہ کرامؓ)تمام عالمین کیلئے ستارے بن گئے، اللہ تعالیٰ کواپنے ذکرکے بعد اپنے حبیب اعظم ﷺ کاذکربہت پسند ہے اورہم پریہ بہت بڑااحسان عظیم ہے کہ ہمیں آپﷺ کی کچھ تعریف کرنے کی سعادت عطا ہوئی ہے اورہمیں ہروقت یہ دعاکرتے رہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے محبوبوں کاذکرکرنے کی سعادت عطا فرماتارہے۔اسی لئے امت محمدیﷺ کوتمام امتوں کاسرداربنایاگیا ہے ، صدیاں گزرگئیں لیکن آپﷺ کی شان وعظمت بیان نہیں ہوسکی اورنہ ہی ہوسکے گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے حبیب اعظم وجہ تخلیق کائنات سیدالانبیاء مختارکل حضورپرنورﷺ سے سچاعشق ومحبت عطافرمائے اورآپﷺ کے محبوبوں حبیبوں سے بھی کامل عقیدت ومحبت عطا فرمائے کیونکہ اسی میں ہی ہماری بھلائی اورکامیابی ہے۔شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کاخصوصی اہتمام کیاگیا ،ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے بھی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes