حکومت نے فحاشی پھیلانے والی متعدد اداکاراﺅں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

Published on November 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments

لاہور(یواین پی ) محکمہ داخلہ نے فحاشی پھیلانے اور نازیبا اداکاری کرنے پر متعدد اداکاراوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔میڈیاکے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے فحش جملے بولنے ، غیر اخلاقی اشارے اور حرکات کرنے پر متعدد اداکاراوں کوشوکاز نوٹس جاری کیے ہیں،شوکاز نوٹس اداکارہ خوشبو،مہک نور، صائمہ خان، سنہری خان، عاجزہ، آرزو، تعبیر برال، ثمرہ چودھری، کیف علی، ماہ نور ودیگر کو جاری کئے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ڈپٹی کمشنر لاہور نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی سفارشات پر شوکاز نوٹس جاری کئے، جس پر اداکاروں سے7روز میں جواب طلب کیاگیا ہے، جواب نہ دینے کی صورت پر فنکاراوں پر پابند عائد کردی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy