ذیابطیس تیزی سے پھیلاتا ہوا مرض ہے یہ خاموش قاتل ہے پروفیسر ڈاکٹر بیکھا رام دیوراجانی 

Published on November 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments

حیدرآباد(یواین پی) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بیکھا رام دیوراجانی نے کہا ہے کہ ذیابطیس تیزی سے پھیلاتا ہوا مرض ہے یہ خاموش قاتل ہے متوازن غذا کھانے ،ورزش کرنے، علاج پر توجہ دینے اور طرز زندگی بہتر بنانے سے مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لمس میں سیمینار سے اور حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ایس آئی ای دی کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ ، سرسید یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر زمان شیخ اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے سیمینار میں اظہار خیال بھی کیا ڈاکٹر بیکھا رام نے کہاکہ دنیا میں425ملین افراد دنیا میں ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہیں پاکستان میں 20سال قبل شوگر کے مریضوں کی تعداد11فیصد تھی جو اب 26فیصد ہو گئی ہے ملک میں ہر چوتھا آدمی ذیابطیس میں مبتلا ہے اور نوجوان نسل بھی فاسٹ فوڈ کھانے کی وجہ سے اس مرض میں تیزی سے مبتلا ہو رہی ہے انہوں نے کہاکہ شوگر کے مرض سے آنکھوں کا پردہ ختم ہو سکتا ہے پاؤں کا زخم جان لیوا بھی ہو تا ہے اور ٹانگ بھی کاٹنا پڑ جاتی ہے گردوں کا فیل ہو نے دل کے دورے کے زیادہ امکانات سب بڑھ جاتے ہیں یہ ایک خاموش قاتل مرض ہے تاہم متوازن غذا ، یومیہ آدھے گھنٹے چہل قدمی یا ورزش کرنا ، علاج پر باقاعدگی سے توجہ دینا اور طرز زندگی کو بہتر بنانے سے اس مرض کو کنٹرول رکھ کر بڑی پیچیدگیوں سے بچا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ لمس میں ڈاکٹرز کی پرائمری ہیلتھ ایجوکیشن پر کام ہو رہا ہے پاؤں اور آنکھوں کی دیکھ بھال کے شعبے کام کررہے ہیں اور ہم شوگر کے مریضوں کے لیے جوتے بھی بنوارہے ہیں لمس جام شورو میں غریب آدمی بھی باآسانی مفت علاج کراسکتا ہے وہاں سے 31470مریض علاج کراچکے ہیں ان میں1300شوگر فٹ کے مریض تھے آنکھوں کے خراب پردے والے1100مریض مستفید ہو ئے ہیں۔جبکہ ذیابطیس کے عالمی دن کے موقع پر حیدرآباد کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں آگاہی پروگرامز منعقد ہوئے اور واک کا اہتمام کیا گیا لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں ڈاکٹر بیکھا رام کی قیادت میں آگاہی واک کی گئی ،لائنز کلب اور دیگر اداروں کی جانب سے بھی ذیابطیس سے متعلق آگاہی واک کی گئی سرکاری اسپتالوں و نجی کلینک اور اسپتالوں میں ہو نے والی آگاہی واک میں ماہرین ذیابطیس نے مریضوں کو طرز زندگی بہتر بنانے اور شوگر کے علاج پر قابو پانے سے متعلق تفصیلی آگاہی دی ان میں لیٹریچر تقسیم کیا اور مفت ادویات فراہم کرنے کے علاوہ شوگر بھی مفت چیک کی گئی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题