پیپلز پارٹی فاٹا کے حقوق پر سیاست نہیں کرے گی، آصف زرداری

Published on May 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے فاٹا کے لئے جو سوچا ہے ہم اس سے بھی آگے جائیں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت فاٹا کے لئے بلائے گئے اجلاس میں شرکت سے قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے مشاورت کی۔ اس موقع پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام کو مکمل حقوق دینا پیپلزپارٹی کی ہی سوچ ہے حکومت نے فاٹا کے لئے جو بھی سوچا ہے ہم اس سے بھی آگے جائیں گے۔آصف زرداری نے نے قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ کو ہدایات جاری کرتےہوئے کہا کہ فاٹا کے حقوق پر کوئی سیاست نہیں کریں گے،  فاٹا کو خیبرپختون خوا میں فوری ضم کیا جائے، پیپلزپارٹی اس قانون سازی کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے اور اس پر عملدرآمد اسی سیشن میں ہونا چاہئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy