کراچی: چاروں اضلاع میں تجاویزات کیخلاف آپریشن جاری

Published on November 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

کراچی: (یواین پی) شہر قائد کے چار اضلاع میں تجاوزات کے خلاف بیک وقت آپریشن جاری ہے۔ کورنگی مہران ٹاؤن میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کو مظاہرین کے اشتعال کا سامنا کرنا، پتھراؤ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ ضلع جنوبی، شرقی ، وسطی اور کورنگی میں انسداد تجاوزات ٹیموں نے سینکڑوں غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ عدالتی احکامات پر کراچی سرکلرریلوے کے روٹ پر مکینوں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔کراچی سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے چاروں اضلاع میں آپریشن ٹاپ گیئر میں جاری ہے۔ کورنگی مہران ٹاؤن میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم غیرقانونی تعمیرات مسمار کرنے پہنچی تو علاقہ مکینوں نے شدید مزاحمت کا سامنا کیا۔ پتھراؤ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی، ادھر کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل نے دیگر علاقوں میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ برنس روڈ پرغیرقانونی دکانیں اور تجاوزات مسمار کر دیں جبکہ ملبہ اٹھانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ضلع وسطی میں الاعظم اسکوائر میں 55 دکانیں، شریف آباد نیازی پارک میں جم سمیت دیگرتعمیرات مسمار کی گئیں۔ کورنگی دو نمبر میں فٹ پاتھ پر بنی 40 دکانیں اور ضلع شرقی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں بھی تجاوزات مسمارکی گئیں۔ عدالتی احکامات پر کے ڈی اے نے بھی لکھنو سوسائٹی میں آپریشن کر کے کئی دکانیں اور دیگر تجاوزات مسمار کر دیں۔عدالتی احکامات پر کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے بھی اقدامات شروع کر دیے گئے، کے سی آر یں رکاوٹ بنے والے مکینوں کو مکانات خالی کرنے کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے گئ، بینرز آویزاں کرکے متوقع کارروائی سے خبردار بھی کیا جا رہا ہے۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme