بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ بروز ہفتہ مورخہ 28 نومبر کو ادا کی جائیگی

Published on November 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ بروز ہفتہ مورخہ 28 نومبر کو ادا کی جائے گی۔لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔اس کے بعد مرحومہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل بروز اتوار مورخہ 29 نومبر کو ہوگی۔ رسم قل میں صرف شریف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی عوام اور کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں رسم قل کے دن ان کی والدہ ماجدہ اور سب مسلمان مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی فرمائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes