روس سے کشیدگی، یوکرائنی پارلیمنٹ نے مارشل لاء لگانے کی منظوری دیدی

Published on November 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

کیف: (یواین پی) روس اوریوکرین میں تناؤ کے باعث یوکرائنی صدر کی تجویز پر ملک کے مخصوص علاقوں میں 30 دن کے لیے مارشل لاء لگا دیا گیا۔ نیویارک میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکا نے خبردار کیا کہ یوکرائن کے جنگی بحری جہازوں کو پکڑنا اشتعال انگیزی ہے۔ روس کا کہنا ہے یوکرائنی بحریہ کے خلاف ایکشن سمندری حدود کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔روس اور یوکرائن میں تناؤ کے باعث یوکرائنی صدر کی تجویز پر ارکانِ پارلیمنٹ نے مارشل لاء کی منظوری دی جو 28 نومبر سے ملک کے مخصوص حصوں میں نافذ کیا جائے گا۔ مارشل لا ء کے بعد حکام عوامی اجتماعات اور میڈیا کو کنڑول کریں گے۔امریکی مندوب نکی ہیلی نے سلامتی کونسل اجلاس میں کہا کہ صدر ٹرمپ کو روس اور یوکرائن میں تناؤ پر گہری تشویش ہے۔ امریکا، روس سے معمول کے تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے لیکن ایسے واقعات رکاوٹ بنتے ہیں۔روسی مندوب نے جواب میں کہا ہے کہ یوکرائنی بحریہ کے خلاف ایکشن سمندری حدود کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔ گزشتہ روز روس نے بحیرہ اسود میں یوکرائن کے تین جنگی بحری جہازپکڑ لیے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme