الیکشن کی تاریخ کے اعلان تک ڈیڈ لاک برقرار رہے گا،شیخ رشید

Published on May 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان تک ڈیڈ لاک برقرار رہے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگ جذباتی تھے، بعض لوگ ابھی بھی وہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران پانچ افراد شہید ہوئے ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان اپنی جگہ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن مذاکرات کے لیے انہوں ں ے انتخابات کی تاریخ کی شرط رکھی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog