وٹرنری ڈاکٹرز کی 6سو آسامیوں کے لیے جلد بھرتی کی جائے گی عبد الباری پتافی

Published on November 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

وٹرنری ڈاکٹرز کی 6سو آسامیوں کے لیے جلد بھرتی کی جائے گی عبد الباری پتافی
حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل) محکمہ لائیو اسٹاک اور فشریز سندھ کے صوبائی وزیر عبد الباری پتافی نے کہا ہے کہ دودھ کی پیداوار اور معیار بڑھاکر خاصا زرمبادل کمایا جاسکتا ہے،وٹرنری ڈاکٹرز کی 6سو آسامیوں کے لیے جلد بھرتی کی جائے گی، محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے محکمہ زراعت کے تعاون سے مصنوعی تولیدی عمل کا ایک پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے ہم اپنے مقامی مویشیوں کی نسل کی اقسام کو محفوظ بنا سکیں گے محکمہ لائیو اسٹاک کو جدید تقاضوں پر استوارکرنے کیلئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے حیدرآباد کے ایک مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل لائیو اسٹاک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور ایگریکلچر انوویشن پروگرام کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ جینیٹک گین رومینینٹس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی صوبائی وزیر نے کہا کہ مویشیوں کے مقامی نسل کو محفوظ بنانے کیلئے ہمیں جدید تحقیق سے مدد لینی پڑے گی ۔ صوبہ سندھ میں گائے ، بھینسیں ، بکریاں اور دیگر جانوروں کی بہترین اقسام موجود ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان دودھ کی پیدا وار میں چوتھا بڑا ملک ہے اور دودھ کے استعمال میں دوسرے نمبر پر ہے اس وجہ سے دودھ کی پید اوار کو بڑھانے کی ضرورت ہے اس حوالے سے ہمیں اچھی سے اچھی نسل کی بریڈنگ کرنی ہوگی مستقبل میں دودھ کی ضرورت اور زیادہ ہو گی توہمیں اپنے لوگوں کی ضروریات کو مد نظر رکھنا ہوگا دودھ کوبہتر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنا کر بھی ہم زیادہ زرمبادلہ کما سکتے ہیں انکے محکمے میں اسٹاف کی قلت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمے میں بہت سی آسامیاں خالی ہیں اور محکمے میں بہت جلد 600وٹرنری ڈاکٹرز کی میرٹ کی بنیاد پرخالی اسامیوں کو پر کیا جائے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے احتساب کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور انکے رہنماؤں نے ہمیشہ خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور قیادت نے جیلیں بھی کاٹی ہیں اور قربانیاں بھی دی ہیں ہم چاہتے کہ سب کا احتساب ہو ہم پہلے بھی کہ چکے ہیں ڈیم کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ڈیمز بنیں مگر تمام صوبوں کا اتفاق رائے کا خیال رکھا جائے کالا باغ ڈیم پر تین صوبوں کو اعتراض ہے تو وفاقی حکومت کو چاہیے کہ بھاشا ڈیم پر کام شروع کرے سندھ کو پہلے ہی 40فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ زراعت اور لائیو اسٹاک انڈسٹریز کا تعلق بھی پانی سے ہے اس لیے سندھ کو اس کے جائز حصے کا پانی دیا جائے بعد میں جینیٹک گین رومینینٹس کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ میں انٹر نیشنل لائیو اسٹاک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ( آئی ایل آر آئی) کے سینیئر سائنسدان ڈاکٹر اوکیو مئاوی نے لائیو اسٹاک میں جینیٹک انجینئرنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے بریڈنگ اور پروڈکشن کے موضوع پر پریزنٹیشن دی انہوں نے بتایا کہ وہ آئی ایل آرآئی کے تعاون سے ایتھو پیا اور تنزانیا میں جینیٹک کے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جہاں پر دنیا بھر کے مویشیوں کی اچھی نسلوں کی بریڈنگ کی جاتی ہے انہوں نے بتایا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹرنر شپ کے تحت ہمیں تحقیق کے شعبے میں بہت کام کریں موجود ہ دور میں دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنہ ہے اس لیے ہمیں تحقیق کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تقاضے بھی دیکھنے ہونگے ۔ ورکشاپ میں آئی ایل آر آئی کے پاکستان میں نمائندے پروفیسر ایم این ایم ابراہیم ، سیکریٹری لائیو اسٹاک سندھ اعجاز احمد مہیسر ، ڈی جی لائیو اسٹاک عبد القادر جونیجو ، ڈاکٹر فتح مری ، پی اے آر سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عطاء اللہ خان اور چاروں صوبوں کے محکمہ لائیو اسٹاک کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
صابر قائمخانی اور صلاح الدین کی سربراہی میں حیسکو چیف رحم علی اوٹھو سے حیدرآباد اور میرپور خاص میں بجلی سے متعلق تمام مسائل کے حل کیلئے ملاقات
حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا) حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو سے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی صابر قائمخانی اور صلاح الدین کی سربراہی میں رکن سندھ اسمبلی ندیم صدیقی ودیگر عہدیداران کے ہمراہ وفد کی حیسکو چیف رحم علی اوٹھو سے حیدرآباد اور میرپور خاص میں بجلی سے متعلق تمام مسائل کے حل کیلئے ملاقات کی جس میں بجلی سے متعلق عوامی شکایات زیر بحث آئیں، جس میں بجلی کے بلوں پر ڈٹیکشن ، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر زکے مسائل پیش کیئے اور اضافی ٹرانسفارمر دینے کی عوام کی جانب سے درخواست بھی کی گئی ہے جس پر حیسکو چیف نے کہا کہ حیسکو میں کہیں پر بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ، جن علاقوں میں بجلی کے بلوں کی وصولی زیادہ نہیں ہے وہاں پر مقرر شیڈول کے مطابق اوقات کے وقت لوڈشیڈنگ جاری ہے ، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جن صارفین پر ڈٹیکشن لگائی گئی ہیں ہم اس پر نظر ثانی کریں گے ، اور اضافی ٹرانسفارمر دینے کیلئے جائزہ لیا جائے گا اور منظور شدہ لوڈ کے مطابق عوام کی سہولت کیلئے ٹرانسفارمر فراہم کیئے جائیں گے اور جن ٹرانسفارمرز میں خرابی ہے ٹیکنیکل عملہ سائٹ پر جاکر فنی خرابی دور کردے گا ، حیسکو کی اولین ترجیح ہوتی ہے کہ صارف دوست سہولت فراہم کریں اس موقع پررکن قومی اسمبلی نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ حیسکو گنجان آباد علاقوں میں کا انعقاد کرے جس سے بجلی چوری کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے ، جس پر حیسکو چیف نے کہا کہ پہلے سے ہی ان علاقوں میں ایریل بنڈل کیبل کا کام جاری ہے جہاں زیادہ غیر قانونی بجلی کا استعمال ہوتا ہے ، اس سے بجلی چوری کی روک تھام میں بھی مدد حاصل ہوگی ۔ حیسکو چیف نے اس موقع پر کہ معزز ممبران سے مکمل تعاون کی اپیل کی کہ بجلی چوروں کے خلاف حیسکو کی ٹیموں سے آپ کی مدد سے عوام مکمل تعاون کرے تاکہ بجلی چوروں کا خاتمہ کیا جاسکے ، اور جو بھی صارف بجلی چوری کی نشاندہی کرے گا اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اس اطلاع دینے والے صارف کو جرمانے کی رقم وصول ہونے کی صورت میں 5% فیصد رقم بطور انعام دیا جائے گاجس پر ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ بجلی کے بل بروقت ادا کریں، بجلی قانونی طریقے سے میٹر کے ذریعے استعمال کریں تاکہ آپ کی بجلی کی سہولت برقرار رہے ، رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ صارف کرنٹ بجلی کا بل اور واجبات کی آسان اقساط کے ساتھ اپنا بل بروقر جمع کرائیں، ممبر صوبائی اسمبلی سندھ نے جو صارف بجلی کا بل ادا کرے گا اس بجلی ملے گی۔ حیسکو چیف نے کہا کہ آپ اپنی طرف سے کمیٹی کے ممبران کے نام دے دیں تاکہ تمام مسائل باہمی مشاورت سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد حل کیئے جائیں۔ممبران قومی اسمبلی نے آخر میں کا دورہ کرکے عملے سے آگاہی بھی لی ۔میٹنگ میں حیسکو چیف کے علاوہ آپریٹنگ آفیسر محمد فاروق افغان، چیف پلاننگ اینڈ انجینئرنگ عرفان میمن ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کمرشل، محمود علی قائمخانی ، ڈائریکٹر اور مینجر مٹیریل مینجمنٹ روشن اوٹھوو دیگر بھی موجود تھے
کچرا اٹھانے میں استعمال ہونے والی مشینری اور دیگر آلات کی کمی کا بھی سامنا ہے عباس بلوچ
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) ڈویژنل کمشنر حیدرآبادمحمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنے کیلئے صفائی ستھرائی کا تسلسل برقرار رکھا جائے جبکہ اس ضمن میں نظام میں بہتری ہماری اولین ترجیحات کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں مختلف جگہوں پر سالوں پرانا کچرا موجود ہے جبکہ کچرا اٹھانے میں استعمال ہونے والی مشینری اور دیگر آلات کی کمی کا بھی سامنا ہے اگر صرف کچرا اٹھانے کا نظام ہی ٹھیک ہو جائے تو کچرے سے پیدا ہونے والے معاشرتی مسائل اور بیماریوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ان خیالات کا ظہار انہوں نے شہباز ہال حیدرآباد میں کراچی طرز پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو حیدرآباد اور جامشورومیں شروع کرنے سے متعلق حکمت عملی تشکیل دینے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا اجلاس میں میئر بلدیات حیدرآباد سید طیب حسین ، منیجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینئجمینٹ سعید احمد منگنیجو ، ایڈیشنل کمشنر ون سید سجاد حیدر شاہ ، ایڈیشنل کمشنر ٹو طاہر میمن ،ڈپٹی کمشنر جامشورو ،اے ڈی سی ون حیدرآباد ، میونسپل کمشنر حیدرآباد اور میونسپل کمیٹیزکے چیئر مینز کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کو بریف کرتے ہوئے ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سعید احمد منگنیجو کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ طرز کے نظام پوری دنیا میں کام کر رہے ہیں جبکہ کراچی کے چار اضلاع میں کامیابی کے ساتھ اس نظام کے تحت صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے کا کام کیا جا رہا ہے جبکہ کراچی کے دو مزید اضلاع کو سروسز فراہم کرنے کیلئے حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ نیپر اکی اجازت سے کراچی میں کچرے سے 50میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر بھی کام کیا جا رہا ہے جبکہ ہمارے پاس اس سے بھی زیادہ بجلی پیدا کرنے کی کیپیسٹی موجود ہے انہوں نے بتایا کہ سالڈ ویسٹ مینئجمینٹ کے تحت نہ صرف سڑکوں کی صفائی اور انہیں دھویا جاتا ہے بلکہ گھر گھر جا کر کچرا اکٹھا کر کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں انہوں نے میئر بلدیات حیدرآباد کو آگاہ کیا کہ یہ نظام حیدرآباد میں شروع کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ اس ضمن میں بلدیا تی کونسل سے قرار داد منظور کروائیں اور ایک اسیسمینٹ رپورٹ مرتب کریں جس میں تمام یونین کونسلز کی علیحدہ علیحدہ نقشے اور آبادی بتائی جائے اور کچرے کو تلف کرنے کی جگہوں سمیت تمام ضروری معلومات فراہم کی جائے اس موقع پر میئر بلدیات حیدرآباد سید طیب حسین کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ حیدرآباد کے شہریوں کو صفائی ستھرائی کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں جس کیلئے ہم محدود وسائل ہونے کے باوجود اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں ۔ا س موقع پر انہوں نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے کہا کہ بلدیاتی کونسل کے سامنے قرار داد پیش کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ ہمیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تمام قوائد و ضوابط اور شرائط سے مکمل طور پر آگاہ کریں جس پر ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے میئر حیدرآباد کو اس ضمن میں متعلقہ قوائد و ضوابط سے آگاہی فراہم کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
اشتہاری ڈاکو گرفتار
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں پولیس نے اشتہاری ڈاکو گرفتار کرلیا ،آئی جی سندھ کی شاباش ، حیدرآباد میں تھان سخی پیر پولیس نے بدنام زمانہ اشتہاری ڈاکو عرفان مانوولد احسان قریشی عرف چور سکنہ لیاقت کالونی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضہ سے ریپیٹر گن بھی برآمد کرلی ہے یہ خاندانی چور و ڈکیت ہے اسکا بھائی اور والد بھی جرائم پیشہ اور چور تھے جو پولیس مقابلوں میں مارے گئے تھے عرفان مانو نے ایس ایچ او سخی پیر طارق خانزادہ کو بھی زخمی کیا تھا اور اس کی گرفتاری کی قیمت 3لاکھ روپے مقرر تھی عرفان مانو کو سانگھڑ کی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا اس پر سنجھورو سانگھڑ اور حیدرآباد میں کئی مقدمات درج ہیں سخی پیر تھانہ کی پولیس نے ایک اور ہسٹری شیٹرکرمنل عبید رضا ولد محمد فاروق عباسی سکنہ انڈس گلاس حالی روڈ کو گرفتار کیا ہے اس سے ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوا ہے ملزم پر چار مقدمات ہیں آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراتے ہوئے شاباش دی ہے۔
ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ کی سربراہی میں حیدرآباد پولیس کی کرمنلز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ کی سربراہی میں حیدرآباد پولیس کی کرمنلز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہے دوران کاروائی 13ملزمان گرفتار، 4پسٹل بمعہ میگزن و راونڈ، تاش کی جوڑیاں اور داو پرلگا کیش برآمدکرلیاتھانہ سائیٹ پولیس کی کاروائی ذیل پاک سیمنٹ فیکٹری کے عقب سے شکار پور اور ٹنڈو محمد خان کے کرائمز میں مفرور روپوش ملزم سچن خان ولد فقیرہ لوھار سکنہ شکارپور گرفتارکرلیا ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ میگزین و راونڈ برآمدکئے تھانہ مارکیٹ پولیس کی دوران پیٹرولنگ ہیر اآباد جانوروں کے اسپتال کے قریب کاروائی ملزم حیدر شاہ ولد غلام رسول شاہ سکنہ ممتاز کالونی کچا قلعہ گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ میگزین و راونڈ برآمد کئے تھانہ سیری پولیس کی کاروائی بھٹی لنک روڈ نزد فتح باغ کے قریب سے ملزم اسماعیل ولد احمد ملاح سکنہ گوٹھ رحیم ڈنو ملاح گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ میگزین و راونڈ برآمدکئے تھانہ مکی شاہ پولیس کی ریلوے کراسنگ مکی شاہ روڈ پر کاروائی ملزم وسیم ولد سلیم آرائین سکنہ نزد درگاہ مکی شاہ کچا قلعہ گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ میگزین و راونڈ برآمد کرلیے تھانہ پنیاری پولیس نے دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر گوٹھ لالو لاشاری قبرستان میں چھاپہ9 جواری خمیسو خان ولد امید علی خان ،نور محمد ولد حاجی غلام قادر ،عبدالغنی ولد نبی بخش ،فرمان ولد گل محمد ،الھ رکھیو ولد محمد ھاشم ،محمد ایوب ولد نور محمد ،سنگھار ولد گل محمد ،اسد ولد دلدار علی ، میرل ولد قائم خان گرفتار کرلیے تاش کی جوڑیوں اور داو پر لگی پول کی رقم برآمدکرلی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme