پہلے 100 دن میں راستے کا تعین کر دیا ہے، وزیراعظم عمران خان

Published on November 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انسان کوشش کرتا ہے، کامیابی صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہوتی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے پہلے 100 روز میں راستے کا تعین کر دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے پہلے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اس کا کریڈٹ بشریٰ بی بی کو دیتا ہوں کیونکہ میں نے ان دنوں میں صرف ایک چھٹی کی، میری اہلیہ نے مشکل وقت میں بڑا ساتھ دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے کسی نے پوچھا کہ سو روز ہو گئے کیا فرق نظر آیا؟ مجھے گھر میں ٹی وی دیکھ کر غصہ چڑھتا ہے تو بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ آپ وزیراعظم ہیں، میں بائیس سال اپوزیشن میں رہا تو بتانا پڑتا ہے کہ اب میں وزیراعظم ہوں۔تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جانوروں اور انسانوں کے معاشرے میں دو چیزوں کا فرق ہوتا ہے، جانوروں میں طاقتور کھاتا ہے اور کمزور مر جاتا ہے لیکن انسانوں کے معاشرے میں رحم اور انصاف ہوتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ بائیس سال سے کرپشن پر قابو پانے کا وعدہ کر رہا تھا، امیر اور غریب کے فرق کی وجہ ہی کرپشن ہے، جن ملکوں میں خوشحالی وہاں کرپشن نہیں ہے۔ سو دن کے اندر ہماری پالیسی کا مقصد عام آدمی کی مدد کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog