آزادی مارچ کے غبارے سے دو ہفتے میں ہوا نکل گئی ہے اعجاز الحق

Published on November 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) پی ایم ایل زیڈ کے سربراہ اور سابق ممبر قومی اسمبلی حلقہ ہارون آباد ، فورٹ عباس اعجاز الحق نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا ہے کہ آزادی مارچ کے غبارے سے دو ہفتے میں ہوا نکل گئی ہے اور وہ بخیر و خوبی پرانی تنخواہ پر کام کرنے کے لئے تیار ہو گئے ہیں ، امید ہے کہ وہ صوبائی مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر کے عوام کی مزید رسوائی کا باعث نہیں بنیں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے لئے حکومت کچھ مراعات دینے پر آمادہ تھی لیکن وہ عمران خان کے استعفیٰ سے کم تر کوئی بات کرنے پر آمادہ نہیں تھے اور یوں لگتا ہے کہ نادان دوستوں نے انہیں اتنی بلندی پر چڑھا دیا تھا ۔ پھر واپسی کا راستہ نظر نہیں آرہا تھا۔ پی ایم ایل زیڈ کے سربراہ نے کہا کہ آزادی مارچ والوں کو کشمیریوں کی تحریک پر رحم کھانا چاہئے تھا کیونکہ انہوں نے دانستاً یا نا دانستاً اُس تحریک کو بھی نقصان پہنچایا جس سے یقینا بھارتی حکومت خوش ہوئی ہو گی ۔ دریں اثناءاعجاز الحق نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو اُن کا وقت پورا ہونے سے پہلے ختم کر دینے سے عوامی اعتماد کو نقصان پہنچا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme