سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کا ٹیکس ریکارڈ طلب کر لیا

Published on November 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا ٹیکس ریکارڈ طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستانیوں کی بیرون ملک پراپرٹیزاور اکاﺅنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ نے پورے پاکستان کو نوٹس جاری کردیا،ہم نے 20 بندوں سے متعلق تحقیقات کا کہاتھا۔ممبر ٹیکس ایف بی آر نے عدالت کو بتایاکہ وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ٹیکس ایمنٹسی سے فائدہ اٹھایا،ٹیکس ریکارڈ کی معلومات نہیں دے سکتے ،ٹیکس ریکارڈکی معلومات صیغہ راز میں رکھنی ہیں ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ ہمیں سربمہر لفافے میں معلومات دیں، دیکھ لیں گے،عدالت نے علیمہ خان کا ٹیکس ریکارڈ طلب کر لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题