دبئی میں مزید 220 پاکستانیوں کی جائیدادوں کا انکشاف،رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

Published on November 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستانیوں کی بیرون ملک پراپرٹیز اور اکاﺅنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،دبئی میں مزید 220 پاکستانیوں کی جائیدادوں کا انکشاف ہو ا ہے، ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے پاکستانیوں کی بیرون ملک پراپرٹیزاور اکاﺅنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کی،ایف آئی اے نے دبئی میں مزید 220 پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 220 مزید پاکستانیوں کی دبئی میں656 جائیدادوں کاانکشاف ہوا،دبئی میں جائیداد بنانے والے پاکستانیوں کی تعداد 1115 تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 1115 پاکستانیوں کی دبئی میں 2029 جائیدادیں ہیں،417 پاکستانیوں نے ایمنسٹی سکیم کے تحت دبئی میں جائیداد کوظاہرکیا،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سندھ بازی لے گیا،سندھ کے267 افراد نے ایمنسٹی سکیم کے تحت دبئی کی جائیدادظاہرکی،پنجاب 117،خیبرپختونخوا4،اسلام آباد کے 2افرادنے دبئی جائیدادیں ظاہرکی۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے کسی شہری نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا،ایف آئی اے کے سامنے 351 پاکستانیوں نے جائیدادیں ظاہرکی،دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے 63 پاکستانیوں کی شناخت نہیں ہوسکی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب 9، سندھ کے 43 افراد کی دبئی میں جائیداد کی شناخت نہیں ہوئی،اسلام آبادکے 11 افرادکی دبئی میں جائیداد کی تصدیق نہیں ہوئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题