رانا ثنا ءاللہ کا استعفیٰ ہماری تحریک کا پہلا مطالبہ، اس پر آخری وقت تک قائم رہیں گے،پیر حمیدالدین سیالوی

Published on December 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

لاہور (یواین پی)پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ سیاسی آدمی نہیں ہوں،میری تحریک محض ختم نبوت کیلئے ہے ،رانا ثنا کا استعفیٰ ہماری تحریک کا پہلا مطالبہ ہے۔
تونسہ شریف میں علما مشائخ کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ آج کل ملک میں دھرنے کا مرض پھیلا ہوا ہے،سیاسی آدمی ہوں نہ ہی میراکوئی سیاسی ایجنڈا ہے،میری تحریک محض ختم نبوت کیلئے ہے،انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کیلئے قربان ہونے کو تیار ہوں،صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ ہماری تحریک کا پہلا مطالبہ ہے،ہم اپنے مطالبے پر آخری وقت تک قائم رہیں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme