سری لنکا نے آئرلینڈ کو پہلے ون ڈے میں با آسانی 79 رنز سے ہرا دیا

Published on May 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 884)      No Comments

16
ڈبلن ۔۔۔ سری لنکا نے آئرلینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 79 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ آئرش ٹیم 219 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 39.5 اوورز میں 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان ولیم پورٹر فیلڈ 37 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ سرنگا لکمل اور اجنتھامینڈس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اجنتھامینڈس کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ منگل کو ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں آئرش ٹیم کے قائد ولیم پورٹر فیلڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت نہ ہو سکا۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 219 رنز بنائے، نووان کولاسیکرا نے مشکل وقت میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دنیش چندیمل 39، اسہان پریینجن 31، کپتان اینجیلو میتھیوز 30، کوسل پریرا صفر، اوپل تھرنگا 24، لاہیرو تھرامانے 8، کتھوروون وتنھگے 5، ساچتھرا سینا نائیکے 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اجنتھامینڈس 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹم مورتگ نے دو جبکہ ایلکس کیوسک، سٹورٹ تھامسن، جارج ڈوکریل، کیون اوبرائن اور پال سٹرلنگ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 40 ویں اوور کی آخری گیند پر 140 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ کپتان ولیم پورٹر فیلڈ 37، پال سٹرلنگ 4، ایڈجائس صفر، نیل اوبرائن 33، گیری ولسن 3، کیون اوبرائن صفر، سٹورٹ تھامسن 1، ایلکس کیوسک 10، میکس سورنسن 17 اور ٹم مورتگ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سرنگا لکمل اور اجنتھامینڈس نے تین، تین جبکہ نووان کولاسیکرا نے دو اور سینا نائیکے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ایک روزہ میچ کل جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme