کویت میں سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرزان کویت کافری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Published on February 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 529)      No Comments

\"1512740_705947499436929_1792876720_n\"
کویت( عبدالشکورابی حسن )وہ لوگ انتہا ئی قابل احترام وتحسین کے لائق ہیں جو دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھوڑنا بنالیتے ہیں پاکستانی ڈاکٹروں نے کویت میں ایک مثال پیداکی ہوئی ہے اپنی سرکاری ڈیوٹی دینے کے بعد اپنے ہم وطنوں کی صحت کا خیال رکھنا انہوں نے اپنا نصب العین بنارکھاہے ۔کویت میں سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت (ایس پی ڈی کے) نے پاکستان انگلش سکول حولی کے وسیع و عریض احاطہ اورکمروں میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا جہاں ایس پی ڈی کے نے عام پاکستانیوں کی عام صحت کے مسائل پر پیشہ وارانہ صحت مشورہ اوررہنمائی دینے کے لئے گذشتہ چھ سالوں اس طرح کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاجارہاہے ۔صبح سات بجے سے لے کرشام تک میڈیکل کیمپ میں موجود ڈاکٹرز اور انتظامیہ پاکستانیوں کی خدمت کے لئے موجود رہے جس میں تقریباًآٹھ سوسے زائد پاکستانیوں اورغیر ملکی مردوخواتین نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا تمام افراد نے نے خون میں شکراوربلڈ پریشرکی سطح کے لئے اسکریننگ اوراس کے مطابق مفت مشوروں سے نوازاگیا ۔اس موقعہ پر منتخب مریضوں کی ہیپاٹاٹس چک کیاگیاتمام اہم خصوصیات ،طب،جنرل سرجری،کارڈیالوجی،شعبہ اطفال،آرتھیوپیٹک سرجری،نیوروسرجری،ای این ٹی،سینے،الرجی کے بارے میں صحت اور مشورے دینے کے لئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موجود تھی اورمریضوں کو مفت ادویات بھی دی گئی ۔

\"46864_705933722771640_954202138_n\"

انتظامی کاموں کو ،اشتہارات،مریضوں کی رجسٹریشن اورمریض کو کنٹرول کرنے کے لئے ہلاپاکستان کی طرح مختلف پاکستانی اداروں ،کویت اورپاکستان روزگارفورم کویت میں پاکستانی بلڈڈونرزنے منظم کیا ۔کویت میں پاکستان کے سفیر سید ابرارحسین ،کویت پارلیمان کے رکن حمودمحمدالحمدان نے پاکستانی ڈاکٹروں کی جانب سے لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اورکہاکہ اس طرح ایک اہم پبلک ہیلتھ سروس فراہم کرنے میں پاکستانی ڈاکٹر وں کے عظیم مقصدنے پاکستان کے وقارکو بلند کیا ہے کویت میں پاکستانی ڈاکٹروں نے جو عمدہ مثال قائم ہے وہ قابل ستائش ہے اسی طرح پاکستانیوں کی خدمت کرنا ہرکوئی اپنا نصب العین بنالے توتمام مسائل خودبخود ختم ہوجائیں گے یہاں وسائل توہیں لیکن ان کے استعمال کے لئے کوئی آگے نہیں آتا پاکستانی ڈاکٹروں نے جو قدم اٹھایا وہ کوئی معمولی نہیں اس سے پاکستانی کو استفادہ مل رہاہے یہی ڈاکٹرکی انسانی خدمت ہے اوروہ اپنے فرض سے پوراپوراانصاف اوراپنا حق اداکررہے ہیں ۔اس موقعہ پر رکن کویت پارلیمان حمودمحمد الحمدان نے کہاکہ کویت میں پاکستانی ڈاکٹروں کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد انتہائی قابل تعریف ہے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اللہ کے ہاں بہت پسندیدہ عمل ہے پاکستانی ڈاکٹروں کو کویت میں انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتاہے اورکویتی شہری پاکستانی ڈاکٹروں پر بہت بھروسہ کرتے ہیں ان کے قابلیت کے معترف ہیں یہی وجہ ہے حکومت کویت پاکستانی ڈاکٹروں کو اہمیت دیتی ہے اورپاکستان سے ڈاکٹروں کو کویت میں لایاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے کویت کے وزیرداخلہ شیخ محمد خالدالصباح سے ملاقات کرکے ان سے کہاہے کہ کویت میں جس طرح پاکستانی ڈاکٹر،انجینئر کویت میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اسی پاکستانی سکولوں میں کویتی بچے بڑے شوق سے تعلیم حاصل کررہے ہیں اوروالدین پاکستانی اساتذہ سے معطمن ہیں اس لئے ضروری ہے پاکستانی اساتذہ کے لئے ویزے اوپن کئے جائیں جس پر وزیرداخلہ نے حامی بھرلی ہے پاکستانی اساتذہ کے لئے ویزے کھول دئیے جائیں گے ۔اس موقعہ پر سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز کے صدر ڈاکٹر شجاع الدین نے کہاہے کہ ہماری اول ترجیح پاکستانیوں کی ہرممکنہ مددکرنی ہے تاکہ وہ لوگ جو علاج معالجہ کی استطاعت نہیں رکھتے ان کے لئے اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ لگاکران کی صحت کا خیال رکھاجائے میں تہہ دل سے چوہدری ماجد کا مشکوروممنون جنہوں نے اپنے اسکول کی عمارت فراہم کی جہاں فری میڈیکل کا انعقاد ہوسکا ۔انہوں نے کہاکہ کویت میں کوئی علاج ناممکن نہیں حکومت کویت اپنے اورغیر ملکی شہریوں کوعلاج معالجہ کی سہولت فراہم کررکھی اس کے باوجود ہم چاہتے جولوگ وہاں نہیں پہنچ سکتے ان کو فری میڈیکل میں سہولت فراہم کی جاسکے ہمارامقصد صرف اورصرف انسانیت کی خدمت کرنا ہے جو مفت ہوتی ہے اس سے بیشتر لوگ استفاد کرتے ہیں۔ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر آفتاب احمد خان ، ڈاکٹر محمد جمیل ہاشمی ،ڈاکٹر عامر،ڈاکٹر خورشید احمد،ڈاکٹر محسن ،ڈاکٹر سعید خان ، ڈاکٹر ارشد،ڈاکٹر قمر،ڈاکٹرحسن،ڈاکٹر نورزمان ،ڈاکٹر ارسلان،ڈاکٹر جمشیداقبال، ،لیڈی ڈاکٹروں میں ڈاکٹر عائشہ محسن ،ڈاکٹر طاہرہ ،ڈاکٹرعطیہ،رضوانہ شجاع،داکٹر رابعہ ،ڈاکٹر فرحت عنایت ،فارمیسٹ جہاں زیب خان ، ظہوراحمد ،طارق کے نام سرفہرست ہیں ۔آخر میں رکن کویت پارلیمان حمود احمد الحمدان ،سفیر پاکستان سید ابرارحسین ، محمد عارف بٹ ، حافظ محمد شبیر ،عامرحمید۔حاجی علی حسین ، ڈاکٹر شجاع الدین اوردیگرافراد کو شیلڈ دیں گئی اور شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy