نوسر باز بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کے نام پر سادہ لوح موبائل ٹیلی فون صارفین کو لوٹنے لگے

Published on February 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

\"6\"
ہارون آباد(یواین پی)نوسر باز بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کے نام پر سادہ لوح موبائل ٹیلی فون صارفین کو لوٹنے لگے نوسرباز مختلف موبائل ٹیلی فون پر ایس ایم ایس بھیج کر سادہ لوح صارفین کو بے نظیر سکیم بھاری رقم نکلنے کا لالچ دیتے ہیں اور مختلف بہانوں سے صارفین کو ہزاروں روپے کا بیلنس لوڈ کرانے کا کہتے ہیں بعض سادہ لوح صارفین اس دھوکے کا شکار ہو جاتے ہیں اور انعام کے لالچ میں بیلنس کرا دیں اس کے بعد ان کے ہاتھ کچھ نہیں آتا ہے اور وہ اپنی بیلنس کرائی گئی رقم سے بھی محروم ہو جاتے ہیں شہریوں محمد امجد ،محمد نوید
انجم ،توصیف احمد ، عتیق احمد ،محمد عبد اللہ ،محمد احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نو سرباز بہت عرصہ سے اس دھوکہ بازی کے ذریعے سادہ لوح صارفین کو لوٹ رہے ہیں مگر اس نوسرباز مافیا کے خلاف ابھی تک کوئی کریک ڈاؤن نہیں کیا گیا ہے اور صارفین اس نو سربازی کے ذریعے لوٹے جارہے ہیں میڈیا کو بھی اس سلسلہ میں عوامی آگاہی کے لیے اس نوسر بازی کے خلاف مہم چلانی چاہیے تاکہ عام صارفین اس دھوکے میں آکر اپنی جمع پونجی سے محروم نہ ہو سکیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog