گرجا گھروں، پارکوں اور تفریخ گاہوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے راجہ بشارت

Published on December 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments


صوبائی وزیر قانون کو رحیم یار خان واقعے کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی
چوہنگ (یواین پی) صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے لاہور میںکابینہ کمیٹی برائے لا ءاینڈ آڈر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں، پارکوں اور تفریخ گاہوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، راجہ بشارت کرسمس کے موقع پر تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز گرجا گھروں میں خود جا کر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں،اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور کمشنر لاہور لاہور سمیت متعلقہ افسران موجود تھے جبکہ ڈی پی او رحیم یار خان اور ڈی پی او بہاولپور ویڈیو لنک پر موجود تھے۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو اجلاس میںرحیم یار خان واقعے کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی،ڈی پی اونے کہا کہ رحیم یار خان کے واقعے کے ذمہ داران جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔بشارت راجہ نے گورنر ہاﺅس لاہورکی سکیورٹی کی اپ گریڈیشن و مرمت کے لیے فنڈز کی منظوری دی اور ہدایت دی کہ سموگ کے کنٹرول کے لیے ٹریفک کی روانی کویقینی بنایا جائے۔ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب ہائی وے پیٹرولیم کی کارکردگی اور استعداد کو بہتر بنانے کے لیے مشاورت بھی کی گئی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy