ملک بھر میں موٹرویز، رنگ روڈز اور سڑکوں کا جال بچھانے کی تیاریاں

Published on June 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی ) ملک بھر میں موٹرویز، رنگ روڈز اور سڑکوں کا جال بچھانے کی تیاریاں، ترقیاتی بجٹ میں سب سے زیادہ رقم نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو جاری کرنے کی تجویز، وفاقی بجٹ میں 900 ارب کا ترقیاتی بجٹ مختص کئے جانے کا امکان- تفصیلات کے مطابق مالی سال2021-22 کے وفاقی بجٹ میں 900ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ترقیاتی بجٹ میں سب سے زیادہ رقم ایک کھرب 13 ارب اور 95 کروڑ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت آبی وسائل کو 110ارب 95کروڑ، وزارت منصوبہ بندی کو 99ارب 25 کروڑ جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت نارکوٹکس کنٹرول کے لئے 21کروڑ 62لاکھ، وزارت فوڈ سیکیورٹی کے لئے 12ارب ، وزارت صحت کے لئے 22ارب 82 کروڑ اور وزارت قومی ورثہ کے لئے 4 کروڑ 59لاکھ کی تجویز شامل ہے۔وزارت ریلوے کے لئے 30ارب، وزارت مذہبی امور کو 50کروڑ 28 لاکھ، ریونیو ڈویزن کو 4ارب 70کروڑ، سائنس و ٹیکنالوجی کے لئے 8ارب 11کروڑ، اور خصوصی ترقیاتی بجٹ کے لئے 60ارب 13کروڑ روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے-ایوی ایشن ڈویزن کو 4ارب 29کروڑ، کابینہ ڈویژن کو 56ارب 4کروڑ 27لاکھ جاری کرنے کی تجویز ہے،وزارت موسمیاتی تبدیلی کو 14ارب 32کروڑ ، وزارت تجارت کو 30کروڑ اور مواصلات ڈویزن کو 45 کروڑ روپے جاری کرنے کی سفارش ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes