ہم استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں، میجر جنرل آصف غفور

Published on December 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان اندرونی استحکام کے بعد اب سرحد پار خاص طور پر افغانستان میں بھی امن چاہتا ہے۔پاکستان میں قیام پذیر غیر ملکی صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ موثر کارروائیوں کے باعث پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے، اب ہم استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں، پاکستان میں امن کے بعد ہم سرحد پار خصوصی طور پر افغانستان میں بھی امن چاہتے ہیں۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پاکستان میں موجود اپنے صحافیوں کے ذریعے پاکستان کو دیکھتی ہے، غیر ملکی صحافیوں سے توقع کرتے ہیں وہ پاکستان میں امن واستحکام کو اجاگر کریں، امن واستحکام کے باعث پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، پاکستان کے حقیقی مثبت تاثر کو پیش کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے وفد کو سیکیورٹی صورتحال اور استحکام کے لیے کیے جانے والے آپریشنز پر بریفنگ دی، وفد کو پاک افغان سرحد اور کنٹرول لائن کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme