ٹھٹھہ ، موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹوں تک پہنچ گیا

Published on December 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) ٹھٹھہ ضلع میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹوں تک پہنچ گیا، حیسکو انتظامیہ کی جانب سے جان بھوج کر ضلع کی عوام کو پریشان کیا جارہا ہے، 24 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے علاوہ بھی فالٹ بتاکر ایک سے ڈیڑھ گھنٹا اضافی بجلی کی فراہمی معطل رکھی جاتی ہے جس کے باعث ٹھٹھہ ضلع میں کاروباری مراکز تباہی کے دہانے پر آگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق حیسکو انتظامیہ ٹھٹھہ کی جانب سے ٹھٹھہ ضلع میں موسم سرما کے آتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹوں تک پہنچادیا گیا ہے جس کے علاوہ فالٹ کی مد میں بھی ڈیڑھ سے دو گھنٹے بجلی غائیب رہنا معمول بن چکا ہے، اس سلسلے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کے وفاقی حکومت کی جانب سے صرف چار گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا گیا ہے مگر پاکستام کا لاوارث ٹھٹھہ ضلع میں منتخب نمائندوں کی خاموشی اور نااہلی کے باعث ٹھٹھہ کی حیسکو انتظامیہ 24 گھنٹوں میں سے صرف چار گھنٹے بجلی فراہم کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب موسم سرما میں بجلی کی استعمال میں واضع کمی کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے بجائے مزید بڑا دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ٹھٹھہ ضلع میں بجلی سے چلنے والے کاروباری مراکز کے مالکان کا کہنا ہے کے ٹھٹھہ کی حیسکو انتظامیہ نے ہمارے کاروبار جوکہ بجلی سے چلنے والے ہیں انکو تباہ کرنے کے لیے کسی سازش کے تحت بلاوجہ بجلی کی فراہمی روک کر ہمیں پریشان کررہے ہیں، اس سلسلے میں یوای کوہستان اور جھنگشاہی کے رہاشیوں سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے جھنگشاہی اور یوسی کوہستام میں نو سو سے ایک ہزار تک بجلی کے میٹر ہیں جو ریگیولر بجلی کا بل جمع کرواتے رہتے ہیں اور حیسکو انتظامیہ کی جانب سے ہمارے علائقے کے لوگوں کے اوپر بلاوجہ کی ڈڈکشن لگاکر بھیج دیتے ہیں جس پر بالا افسران سے شکایت کرنے پر پچھلے تین ماہ سے جھنگ شاہی اور یوسی کوہستان میں 24 گھنٹوں میں سے صرف ایک سے دو گھنٹے بجلی دی جارہی ہے اور ہمیں حیاکو انتظامیہ کی جانب سے بار بار دھمکایا جاتا ہے کے آپ لوگوں نے مزید کسی سے شکایت کی تو جھنگشاہی اور یوسی کوہستان تک لگی ہوئی بجلی کی تاریں نکال کر لیں جائینگے، حیسکو انتظامیہ ٹھٹھہ کے اس بلاوجہ کی لوڈ شیڈنگ اور عام عوام سے حکمرانہ رویے کے خلاف ٹھٹھہ کی عوام کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب، وفاقی وزیر بجلی اور دیگر اعلیٰ احکام سے گذارش ہے کے ساحلی پٹی کے قریب ضلع ٹھٹھہ کے مکینوں کے لیے عذاب جان بناہوا حیسکو ڈپارٹمنٹ کے راشی افسران کے اوپر کاروائی کی جائے اور پورے پاکستان کی طرح ٹھٹھہ ضلع میں بھی 4 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی ٹائیمنگ کو رکھا جائے۔
حکومت سندھ کو چونہ لگانے کی مہم زورو شوورسے جاری
ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)ٹھٹھہ ضلع میں محکمہ پاپولیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا آبادی پر کنٹرول کرنے کے لیے مطلعقہ اداروں کو فحال کرکے عوام میں آگاہی مہم اور محکمہ پاپولیشن کے ملنے والے ادویات اور دیگر اجزاء کا عام عوام میں مفت بنیادوں پر تقیسم کرنے کی دھجیاں اڑادیں، ٹھٹھہ ضلع میں کروڑوں کا بجٹ رکھنے والے ادارے میں غلط طریقے سے پروموشن حاصل کرکے جعلی دستخت کے ذریع گھر بیٹھکر جھوٹے بل بناکر حکومت سندھ کو چونہ لگانے کی مہم زورو شوورسے چلنے لگی،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بھرتی ہوئی آبادی اور کم وسائل کے سلسلے میں آبادی پر کنٹرول کرنے کے لیے مطلعقہ اداروں کو فحال کرکے عوام میں آگاہی مہم اور محکمہ پاپولیشن کے ملنے والے ادویات اور دیگر اجزاء کا عام عوام میں مفت بنیادوں پر تقیسم کرنے کے احکامات کے باوجود محکمہ پاپولیشن ٹھٹھہ میں سالیانہ دو کروڑ کی بجٹ ہونے کے باوجود ڈسٹرکٹ پاپولییشن ویلفئیر ٹھٹھہ دو سیکشن جس میں 45لاکھ کی بجٹ رکھنے والا آر ایچ ایس ای سینٹر ٹھٹھہ اور 37 لاکھ کی بجٹ کو استعمال کرنے کا اختیار رکھنے والا آر ایچ ایس ای میرپورساکرو کاغذی کاروائی کرکے سارا بجٹ ہڑپ کرنے میں مشغول نظر آنے لگے،ٹھٹھہ ضلع میں قائم 28 فئملی ویلفیئر سینٹر ز 3 موبائیل سروس یونٹس میں بھی سہولیات کی واضع کمی نظر آنے لگی ہے،ذرائع کے مطابق سالیانہ لاکھوں روپے جنریٹر کی مد میں سرکاری خزانے میں سے نکلوئے جانے لگے مگر در حقیقت محکمہ پاپولیشن آفیس میں جنریٹرکی کو ئی سہولیت میسر ہی نہیں ہے،مگر ہر سال جنریٹر کے تیل کی مد میں 10 لاکھ کی بڑی رقم سرکاری فنڈ میں سے جھوٹے بلز بناکر نکلوائے جانے لگے ہیں،جبکہ دوسری جانب ذرائع کے مطابق محکمہ پاپولیشن ٹھٹھہ کے افسران کو ملنے والی سرکاری گاڑیاں بھی انکے گاوں میں انکے بچے چلا رہے ہیں،دوسری جانب محکمہ پاپولیشن میں 5گریڈ کے چھوٹے ملازم کی جانب سے رشوت کے عیوض اکاونٹنٹ کی اہم پوسٹ پر بیٹھ کر کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے،جبکہ 2016 میں سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت 16گریڈ سے رورٹ دوبارہ اصل پوزیشن گریڈ 5 پر جانے کے احکامات کے باوجود مذکورہ ڈپارٹمنٹ کے افسران کے آشرواد سے اکاونٹنٹ کی سیٹ پر تاحال بیٹھا ہوا ہے، دوسری جانب آر ایچ ایس ای سینٹر مکلی پر مریض عورتوں کے منصوبہ بندی کے نام پر رقم وصول کی جاتی ہے جو کے مکمل غلط اور حکومتی منصوبے کو ناکام بنانے کی سازش ہے،ضرورت اس بات کی ہے کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کم وسائل اور بھرتی ہوئی آبادی کے نظریے کو ٹھٹھہ کا محکمہ پاپولیشن مکمل طور پر سبطوطاز کرکے سرکاری بجٹ سے اپنے محلات بنانے کے مشن میں سرگرم ہونے پر متعلقہ ادارے انکی اوپر انکوئری بٹھاکر سرکاری فنڈ کو نقصان پہنچانے والے ملوث عملے کے اوپر قانونی کاروائی کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme